ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تریپورہ میں مانک حکومت نے گورنرکو سونپا استعفیٰ، ناگالینڈ میں بی جے پی کو ملی این پی ایف کی حمایت

تریپورہ میں مانک حکومت نے گورنرکو سونپا استعفیٰ، ناگالینڈ میں بی جے پی کو ملی این پی ایف کی حمایت

Mon, 05 Mar 2018 11:17:38    S.O. News Service

نئی دہلی،04؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)نے تریپورہ میں بائیں محاذ کا قلعہ منہدم کرتے ہوئے ہفتہ کو آئے تین اسمبلی انتخابات کے نتائج میں شمال مشرقی میں اپنی فتوحات جاری رکھی ہے۔تریپورہ میں بی جے پی کو اکثریت حاصل کرنے کے بعد حکومت بننا طے ہے۔تریپورہ میں مانک حکومت نے گورنر کو اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔وہیں ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد کی حکومت بنانے کی سمت میں گامزن ہے۔وہیں میگھالیہ میں بھی بی جے پی غیر کانگریسی جماعتوں کو ساتھ لے کر حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی شام میں ہوئی میٹنگ میں اس پر یقین ظاہر کیا گیا کہ پارٹی ناگالینڈ اور میگھالیہ میں بھی حکومت بنائے گی۔بی جے پی نے دعوی کیا کہ اسے دونوں ریاستوں میں شراکت داروں کے ساتھ مکمل اکثریت ہے۔وہیں شمال مشرق میں تاریخی فتح کے بعد بی جے پی اتوار کو ملک بھر میں یوم فتح منا رہی ہے۔فتح کے دن کے ساتھ بی جے پی نے تینوں ریاستوں میں اپنی حکومت بنانے کی قواعد بھی شروع کر دی ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری اور بی جے پی لیڈر جیول اورام سپروائزر کے طور پر تریپورہ جائیں گے، جبکہ جے پی نڈڈا اور ارون سنگھ ناگالینڈ کے سپروائزر ہوں گے۔کرن رجیجو اور کلوجول الفونس کو میگھالیہ کا سپروائزر بنایا گیا ہے۔میگھالیہ میں اب بھی حکومت بنانے کا راستہ صاف نہیں ہواہے۔میگھالیہ میں کانگریس 21سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بنی ہے، جبکہ این پی پی کو 19اور بی جے پی کو 2سیٹیں ملی ہیں۔ دیگرکے حصے میں 17سیٹ ہے۔کانگریس نے دیر رات گورنر سے مل کر سب سے بڑی پارٹی ہونے کی وجہ سے حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا ہے۔ظاہر ہے کانگریس اس بار گوا کی غلطی دوبارہ نہیں کرناچاہتی۔وہیں بی جے پی بھی ریاست میں غیر کانگریسی حکومت بنانے میں لگ گئی ہے۔میگھالیہ کے لئے بی جے پی نے کرن رجیجو اور کلوجول الفونس کو سپروائزر مقرر کیا ہے۔کانگریس نے گزشتہ انتخابات میں 60 میں سے 29 سیٹیں جیتی تھیں۔بی جے پی کی ممکنہ گٹھ بندھن نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی)نے 19 سیٹیں جیت لی ہیں۔وہیں بی جے پی کو محض 2 سیٹیں ملی ہیں، لیکن وہ وہاں کانگریس مخالف حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ریاست کی 60 میں سے 59 سیٹوں پر 27فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔


Share: